نئی دہلی،17/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قومی دارالحکومت کے ایک سرکاری اسکول میں مڈڈے میل کا کھانا کھانے کے بعد 9 طلبا ء بیمار پڑ گئے۔کھانے میں مبینہ طورپرمردہ چوہا پایا گیا۔کھانا دے ولی علاقے میں واقع گورنمنٹ بوائز سینئر سیکنڈری اسکول میں دیا گیا تھے، جسے کھانے کے بعد طلبا بیمار پڑ گئے، بیمار طلبا ء کو علاج کے لیے مدن موہن مالویہ اسپتا ل لے جایا گیا۔ جس کے بعد دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیاطلبا کی مزاج پرسی کے لیے اسپتا ل پہنچ گئے ۔سسودیا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سرکاری اسکول میں مڈڈے میل کے کھانے میں ایک مردہ چوہا پایا گیا،9 طلبا ء کو اسپتا ل میں داخل کرایا گیاہے، میں نے ڈاکٹروں سے بات چیت کی اوربچے ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور کل سے ہمارے افسران باورچی خانے میں کھانا پکائے جانے کی نگرانی کریں گے۔رابطہ کئے جانے پر پولیس حکام نے بتایا کہ انہیں واقعہ کی اطلاع ہے، لیکن انہیں اب تک کوئی باقاعدہ شکایت نہیں ملی ہے۔